پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کی عمریں انتہائی طویل اور کینسر کا نام و نشان نہیں

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کی عمریں انتہائی طویل اور کینسر کا نام و نشان ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کی عمریں انتہائی طویل اور کینسر کا نام و نشان نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)جدید دور کاانسان کچھ ایسی غذائیں استعمال کرنے لگا ہے جو کئی طرح کی موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اور کینسر جیسا خطرناک مرض انہیں میں سے ایک ہے لیکن پاکستان کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں لوگوں کی عمریں 100سے بھی زائد ہوتی ہیں اورلوگ کینسر جیسے مرض سے کوسوں دور ہیں۔اس علاقے کا نام ہنزہ ہے اور یہاں کے لوگ خوبانی کا بکثرت استعمال کرتے ہیں جو کہ وٹامنB17کا اہم ذریعہ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ وٹامنB17کا استعمال کرتے ہیں انہیں کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے جاتے ہیں۔ہنزہ کے لوگ دن میں250سے300ملی گرام یہ وٹامن استعمال کرتے ہیں۔ہنزہ میں لوگوں کے امیر ہونے کا اندازہ پیسوں سے نہیں لگایا جاتا بلکہ جس خاندان یا فرد کے خوبانیوں کے درخت زیادہ ہوتے ہیں انہیں امیر سمجھا جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے خلیوں کو نمو پانے کے لئے بہت زیادہ توانائی یا گلوکوزکی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہم وٹامنB17کا استعمال کرتے ہیں تو کینسر کے خلیے وٹامنB17کا گلوکوز جذب کرتے ہیں اور جب یہ کینسر کے خلیوں میں داخل ہوتی ہے تو یہ وٹامن ایسے مادوں کا اخراج کرتی ہے جس سے کینسر کے خلیے تباہ ہونے لگتے ہیں۔

مزید :

ہنزہ -