سرمائی اولمپکس ،جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو 9جنوری کومذاکرات کی پیشکش کر دی

سرمائی اولمپکس ،جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو 9جنوری کومذاکرات کی پیشکش کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو سنہ 2018 کے سرمائی اولمپکس میں ممکنہ شرکت پر تبادل خیال کے لیے9 جنوری کو منعقدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔جنوبی کوریا کی جانب سے یہ پیشکش شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان کی جانب سے دیے جانے والے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا کے شہر پیونگچین میں آئندہ برس فروری سے منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کو بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس امکان پر تبادل خیال کرنے کے لیے فوری طور پر ملاقات کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس موقع کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔صدر مون نے منگل کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام کسی بھی کھیل کی بات چیت کا پس منظر ہو گا۔ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے پیر کو نئے سال کے موقع پر کی جانے والی تقریر میں یہ کہہ کر کہ وہ اپنے ہمسائیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں سب کو حیران کر دیا تھا۔