جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی عہدے سے مستعفی

  جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی عہدے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف دو جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی مستعفی ہو گئے ہیں۔ چیئرمین نیب کے نام لکھے گئے استعفی میں مدثر نقوی نے کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ سید مدثر نقوی میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کے ٹرائل کے لیے بطور سپیشل پراسیکیوٹر نیب فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے احتساب عدالت میں ٹرائل کے لیے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے بھی رکن تھے۔
مستعفی

مزید :

صفحہ اول -