سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،مرتضیٰ وہاب نے عوام کو خبردار کر دیا

سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،مرتضیٰ وہاب نے عوام کو خبردار ...
سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،مرتضیٰ وہاب نے عوام کو خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اومی کرون کے  کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے باعث کورونا کے کیسز  میں اضافہ ہوا ، فی الحال سندھ میں اومی کرون کی صورتحال کنٹرول میں ہے مگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو  حالات خراب ہو سکتے ہیں ،  سندھ حکومت عوام پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتی ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  وزیر اعلی سندھ نے آج کورونا سے متعلق اجلاس بلایا ہے ،  عوامی محفوظ رہ کر ویکسی نیشن کرائیں  اور انسداد کورونا میں حکومت کا ساتھ دیں ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سرکاری ہسپتال نہیں چلا سکتی  اس لئے قومی ہیلتھ کارڈ دیے ، قوی ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کی ناکامی ہے ۔  ان کے دوستوں ، یاروں اور اے ٹی ایمز کے نجی ہسپتال ہیں ۔