ننکانہ:چار مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی

ننکانہ:چار مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)چار مختلف حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میر پور سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد 45سالہ محمد ارشاد اور 22سالہ شکیل احمد شدید زخمی ہوگئے۔ احمد شاہ روڈ ننکانہ صاحب پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ کے تصادم میں 25سالہ محمد شاہد شدید زخمی ہوگیا دریں اثناء نواحی چک نمبر 571 کے قریب دوران کام ٹریکٹر الٹ جانے کے باعث 40سالہ ظفر اقبال نیچے دب کر شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں گاؤں ابیانوالہ میں کماد کی فصل کو سپرے کرتے ہوئے 33سالہ منیر احمد بیہوش ہوگیا تمام افراد کو ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب داخل کرادیا ہے۔

مزید :

علاقائی -