بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،تحسین فواد

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،تحسین فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔مودی ،ٹرمپ تعلقات سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑھتا ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔گزشتہ ایک سال سے قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی ہیں ۔بے گناہ معصوم بچوں کی آنکھیں ضائع کی جا چکی ہیں ۔بھارتی فوج کا اس کا حساب دینا ہو گا۔اقوام متحد ہ کو اپنی منظو کردہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاپاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بھارت نے دوستی میں پہل کو پاکستان کی ہمیشہ کمزوری سمجھا ہے لیکن اب پاکستان بھارت کو ویسا ہی جواب دے گا جیسی اس کی حرکتیں ہو نگی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا تشدد انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔گزشتہ ستر سال سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا اسر رسوخ قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کو آزادی جیسی نعمت ملے گی ۔پاکستان اپنے کشمیریوں کو بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جا ری رکھے گا۔