پاکستان سے افغانستان میں قیام امن کا مطالبہ نہیں کیا :افغان صدر

پاکستان سے افغانستان میں قیام امن کا مطالبہ نہیں کیا :افغان صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کیلئے سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ مصالحت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان سے افغانستان میں امن قائم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ، ہم اسلام آباد کے ساتھ مفاہمت چاہتے ہیں۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق نئے اعلی امن کونسل کے سربراہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت اور قوم پاکستان کے ساتھ امن چاہتی ہے ،افغانستان پاکستان سے ملک میں امن لانے کی توقع نہیں رکھتا ۔یاد رہے کہ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کافی عرصے سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کو ایک غیر اعلانیہ جنگ کا سامنا ہے اسکے علاوہ افغان حکام پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کہہ چکے ہیں کہ افغانستا ن میں امن کیلئے ضروری ہے کہ افغان حکومت سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ ایک امن معاہدے تک پہنچے ۔گزشتہ سال افغان صدر نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ طالبان کو باہر سے مد دمل رہی ہے ۔
اشرف غنی

مزید :

علاقائی -