یو ای ٹی اور گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی و طلباء کا ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

یو ای ٹی اور گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی و طلباء کا ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور اور گومل یونیورسٹی(جی یو) ڈیرہ اسماعیل خان کے انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے طلباء اور فیکلٹی اراکین نے گزشتہ دنوں ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ(ڈی ٹی آئی) کا دورہ کیا۔ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرنے والوں میں گومل یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ پروفیسرز اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پانچ پی ایچ ڈی پروفیسرز بھی شامل تھے جس میں ڈاکٹر طاہر بھی تھے۔ڈی ٹی آئی سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے انسٹرکٹرز اور لیڈر ٹرینرز وقاص اور زونیر نے وفد کو پاکستان میں ووکیشنل تربیت کی اہمیت سے متعلق بریف کیا اور بتایا کہ کس طرح سے ڈی ٹی آئی طلباء کو اہم مہارتوں سے آشنا کرکے جاب مارکیٹ میں موجود ملازمتوں کے خلاء کو پر کرنے میں کردار ادا کررہا ہے۔وفد کو اس موقع پر انسٹی ٹوٹ میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے متعلق بھی بتایا گیا جس پر وفد نے انسی ٹیوٹ کے تربیتی طریقہ کار کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔دونوں یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اساتذہ اور ٹرینرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی تربیت اور نوجوانوں کو معاشرے کا باصلاحیت فرد بنانے کی کاوشوں کی انتہائی تعریف کی۔ڈی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ایگزیکٹیو اقراء بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈی ٹی آئی کا عزم پاکستان کے پسماندہ طبقے کو باصلاحیت بنا کر خود کفیل کرنا ہے تا کہ وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا معیار زندگی بلند کرسکیں،ہم انہیں ووکیشنل اور تکینکی مہارتوں تک رسائی فراہم کرکے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ڈی ٹی آئی 1998سے سرگرم عمل ہے اور اب تک مختلف شعبہ جات میں 30ہزار سے زائد ورکرز کو تربیت فراہم کرچکا ہے،ڈی ٹی آئی کا نصاب کم از کم بنیادی تھیوری اور عملی تربیت پر مشتمل ہے اور ہم کمیونٹی اور پوری قوم کی بہتری کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

کامرس -