شازیہ فلک دوبارہ سٹیج پر آنے کیلئے پر تولنے لگیں

  شازیہ فلک دوبارہ سٹیج پر آنے کیلئے پر تولنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شازیہ فلک دوبارہ سٹیج پر آنے کے لیئے پرتولنے لگیں،جلد ڈرامہ کریں گی اداکارہ وپرفارمر شازیہ فلک جو کچھ عرصہ قبل اپنی گھریلو مصروفیات کی بناء پر سٹیج سے الگ ہو گئی تھیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر سٹیج پر آنے کا فیصلہ کرلیا۔شازیہ فلک نے بتایاکہ وہ کچھ عرصہ کے لئے سٹیج سے الگ ضرورہوئی تھیں مگر ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنا فنی سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں شازیہ فلک نے کہاکہ اس سے قبل انہوں نے متعدد سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی الگ پہچان بنائی ہے ان کے پرستار ان کے سٹیج چھوڑنے پر خوش نہیں تھے اور انہیں واپسی کا اصرار کرتے رہتے تھے جس پر انہوں نے ایک مرتبہ پھر رنگ جمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شازیہ فلک نے مزید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -