لیگی رہنما خواجہ آصف سےنیب تفتیش مکمل، اب کیا ہوگا؟ خبرآگئی

لیگی رہنما خواجہ آصف سےنیب تفتیش مکمل، اب کیا ہوگا؟ خبرآگئی
لیگی رہنما خواجہ آصف سےنیب تفتیش مکمل، اب کیا ہوگا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف سے تفتیش مکمل کر لی ہے ۔نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات بنانے اور کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔

نیب لاہور کی اعلیٰ سطحی کے ٹیم نے خواجہ محمد آصف سے ڈیڑھ گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ محمد آصف سے تفتیش مکمل کر لی ہے اور خواجہ محمد آصف سے کی گئی تفتیش کا ریفرنس تیار کرنے کےلئے چئیرمین نیب سے اجازت حاصل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے خواجہ محمد آصف سے ابتک کی گی تفتیش کی رپورٹ چئیرمین نیب کو پیش کر دی ہے تاہم اب چئیرمین نیب فیصلہ کریں گے کہ خواجہ محمد آصف کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور سیالکوٹ میں کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں ریفرنس تیار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہے یا کہ خواجہ محمد آصف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے ہیں۔