کندھ کوٹ:ڈاکوﺅں کا کچے میں پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق
کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ڈاکوﺅں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے میں قائم ددڑ پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوﺅں نے حملہ کیا۔20 سے زائد ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے 2 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کو کر دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔واقعے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے، پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید اہلکاروں میں اللہ ڈنو سبزوئی اور نثار احمد کھوڑو شامل ہیں۔دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔