بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا

بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کےلیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) التوا کا شکار ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق تینوں کرکٹرز کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے معاہدے ہیں۔ کرکٹرز نے لیگ کےلیے این او سی مانگا ہوا ہے۔ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے، آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے ہیں۔ ان کرکٹرز کو این او سی مختلف لیگز میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -