رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد سمگلنگ اختیارات میں توسیع

رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد سمگلنگ اختیارات میں توسیع
رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد سمگلنگ اختیارات میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کا اشیائے  ضروریہ سمگلنگ روکنے کیلیے کریک ڈاؤن جاری،  انسدادسمگلنگ کے لیے رینجرز،ایف سی اور پاکستان کوسٹ گارڈ سمیت دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے اختیارات میں 30جون2025 تک توسیع کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی سمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران 23 تا 30 جون کے دوران ملک بھر سے 3 میٹرک ٹن چینی، 61 میٹرک ٹن کھاد، 30361 سگریٹ کے اسٹاکس، 103 کپڑے کے تھان اور 0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل  پکڑا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق متعلقہ اداروں نے ملتان سے 1280، پشاور سے 27616، کوئٹہ سے 1342 اور کراچی سے 123 سگریٹ کے اسٹاکس برآمد کیے، ملتان سے 8 ، کراچی سے 59 ، اور کوئٹہ سے 36 کپڑے کے تھان برآمد  کیے۔

اسی طرح ملتان سے 0.014 ، کراچی سے 0.038 پشاور سے 0.026 اور کوئٹہ سے 0.060 ملین لیٹر ایرانی تیل بھی ضبط کیا گیا۔

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3208 میٹرک ٹن کھاد، 281 میٹرک ٹن آٹا، 34ہزار665میٹرک ٹن چینی،3 لاکھ 14915سگریٹ کے سٹاکس،1 لاکھ 49550 کپڑے کے تھان اور 6.747 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا جاچکا ہے۔