کینیڈا:یونیورسٹی میں طلباء کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت

کینیڈا:یونیورسٹی میں طلباء کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت
کینیڈا:یونیورسٹی میں طلباء کے اسرائیل مخالف کیمپ اکھاڑنے کی اجازت
کیپشن: فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کی ایک عدالت نے یونیورسٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فلسطین کے حامی مظاہرین کو حکم دیا کہ وہ بدھ کی شام تک ٹورنٹو یونیورسٹی میں بنائے گئے احتجاجی کیمپ چھوڑ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ احتجاجی کیمپ طلباء نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے خلاف لگائے تھے۔ پولیس نے طلبا ءکو احتجاج ختم کرنے کے لیے ڈرایا دھمکایا بھی تھا۔پولیس کے فلسطینی حامیوں پر تشدد کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنے کے لیے یونیورسٹی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت میں یونیورسٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ طلباء کے احتجاجی کیمپ سے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا ہے۔ طلباء یہ کیمپ یونیورسٹی کے احاطے سے ہٹا کر کہیں اور لگالیں۔جس پر عدالت نے حکم دیا کہ طلباء بدھ کی شام تک کیمپ ہٹالیں ورنہ پولیس کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

اس عدالتی فیصلے کے بعد اب پولیس کو حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار اور ملک بدر کرنے کا اختیار مل گیا۔

دوسری جانب طلبا ءکا کہنا تھا کہ فیصلے پر انہیں حیرانی اور مایوسی ہوئی ہے لیکن وہ اس دباؤ کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔