پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا
پنجاب حکومت نے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجاب حکومت کی جانب سے بیان حلفی اسٹامپ پیپرز کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی،پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر3 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے،5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای سٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس میں 3 ہزار اضافہ کردیا گیا،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔طلاق کیلئے استعمال ہونے والے سٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے مقررکردی گئی،پاور آف اٹارنی کے ای سٹامپ پیپر فیس میں 1500 سے 1800 اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -