طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار ہوگئے

طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار ...
 طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے ۲ امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکہ کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکہ بھی گوانتانا موبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے۔

امریکہ کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ترجمان طالبان کی قیادت میں افغان وفد اس وقت دوحہ کے دورے پر ہیں اور افغانستان میں خواتین کے مسائل سمیت اہم امور پر مذاکرات جاری ہیں۔