آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کردیا

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا ...
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا نےپاک بھارت سیریز کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ 

نک ہوکلے کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی،پاک بھارت ٹیمیں روایتی حریف ہیں۔آسٹریلیا پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے مکمل تعاون کرے گا،نک ہوکلے نے پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغان حکومت کے موقف کی وجہ سے آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر افغانستان کرکٹ بورڈکے ساتھ باقاعدہ بات چیت ہوئی ہے، امید ہے فریقین مستقبل میں کسی وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا دوبارہ شروع کریں گے۔

مزید :

کھیل -