ٹائیگر کی پروازپر ایک نظر: بے مثال تعمیراتی مہارت اور پُرعزم قیادت نئی منزلیں سر کرنے کوتیار

ٹائیگر کی پروازپر ایک نظر: بے مثال تعمیراتی مہارت اور پُرعزم قیادت نئی ...
ٹائیگر کی پروازپر ایک نظر: بے مثال تعمیراتی مہارت اور پُرعزم قیادت نئی منزلیں سر کرنے کوتیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)1976 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے 5سال بعد ولید محمد الزعبی نے ٹائیگر کنٹریکٹنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ ایک ایسی کمپنی جو یو اے ای کی قیادت کے نظریےکو توثیق دیتے ہوئے اس زمانے کےصحراء کوایک گنجان معاشی مرکز میں تبدیل کرنے پر گامزن ہوگئی۔

 ولید محمد الزعبی نے اس کمپنی کو ایک ہی مقصد کے ساتھ قائم کیا تھا جو کہ یو اے ای کو ترقی دینا اور اعلیٰ معیار کی خدمات کے ساتھ جدید اور پائیدار کمرشل اور رہائشی منصوبے پیش کرنا ہے۔   

ان کی متحرک قیادت میں کمپنی نے تعمیراتی شعبہ میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ اس کمپنی نے پُرآسائش اور مستقل نوعیت کی ترقی کے تصور کو نئے انداز میں متعارف کروایا ہے، جو اپنے کسٹمرز کو ایک بےمثال طرزِزندگی فراہم کرتی ہے۔ کسی بھی کمپنی کی ترقی اُس کے مکمل کردہ پراجیکٹس سے نہیں، بلکہ قیادت کے نظریےکی تکمیل سے لگائی جا سکتی ہے۔ اور ولید محمد الزعبی کا یو اے ای کو تبدیل کرنے کا جزبہ اپنی مثال آپ ہے۔

چونکہ ٹائیگر گروپ کا قیام ایک نظریےکی بنیاد پر ہوا تھا تو فطری طور پر ان کے یہ عزائم  الزعبی خاندان کی دوسری نسل میں بھی منتقل ہوئے۔ جیسے ہی الزعبی خاندان کی دوسری نسل نے کمپنی کی باگ ڈورسنبھالی، ٹائیگر گروپ نے مختلف شعبوں میں توسیع کے اپنے خواب کو عملی جامہ پہنایا، جن میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ ایک اہم شعبہ تھا۔ یہ ٹائیگر گروپ اور عامر ولید الزعبی، جو اس تبدیلی کے پیچھے نوجوان ذہن ہیں، دونوں کے لیے ایک نئی شروعات تھی۔

ٹائیگر پراپرٹیز کے سی ای او کے طور پر، جو ٹائیگر گروپ کا رئیل اسٹیٹ ونگ ہے، عامر ولید الزعبی نے ایسے جدید تصورات متعارف کروائے جو نہ صرف سرمایہ کاروں کو پسند آئے بلکہ کمپنی کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت کا باعث بنی۔ ان کی بصیرت اور منفرد سوچ نے کامیاب منصوبوں کے ایک سلسلے کا آغاز کیا جس نے یو اے ای کے ریئل سٹیٹ منظرنامے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا۔

ایک اہم حکمت عملی جس نے عامر کی قائدانہ صلاحیت کو اور نمایاں کیا وہ پرتعیش رہائشی اور تجارتی منصوبوں پر فوکس کرنا تھا جو مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے تھے۔

انہوں نے اس بات کو سمجھا کہ سرمایہ کار ایسی جائیدادوں کی تلاش میں ہیں جو نہ صرف زیادہ منافع بخش ہو بلکہ منفرد اور پرتعیش طرز زندگی بھی فراہم کریں۔ مارکیٹ کی اس پرکھ اور ان کی بصیرت فارادیس ٹاور، شارجہ  اور اس جیسے کئی مشہور منصوبوں کی ترقی کا سبب بنا، جو جدید زندگی کا ایک پہچان بن گئی۔

عامر کی مارکیٹ کے رجحانات کو پرکھنے اوران کے مطابق حل فراہم کرنے کی صلاحیت نے ٹائیگر پراپرٹیز کو ریئل سٹیٹ سیکٹر میں اعلیٰ مقام پر پہنچا دیا۔ انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی اور پائیدار تعمیراتی طریقوں کا فائدہ اٹھایا تاکہ ایسی پراپرٹیز بنائی جائیں جو نہ صرف خوبصورت ہوں بلکہ ماحول دوست بھی ہوں۔ یہ طریقہ کار ماحول دوست سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کے ایک بڑھتے ہوئے حصے کو پسند آیا، جس نے کمپنی کی ساکھ اور مارکیٹ شیئر کو مزید بڑھایا۔

رہائشی منصوبوں کے علاوہ، عامر ولید الزعبی نے ٹائیگر پراپرٹیز کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لئے تجارتی اور مخلوط استعمال کے منصوبوں پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ ان کی قیادت میں ٹائیگر پراپرٹیز دنیا کی بلند ترین عمارت’’ٹائیگر سکائی ٹاور‘‘دبئی بھی بننے جا رہی ہے۔ تکمیل کے بعد، ٹائیگر سکائی ٹاور 6 ریکارڈز اپنے نام کرلے گی جن میں بلند ترین عمارت، بلند ترین رائل پینٹ ہاوّس،رہائشی عمارت میں واقع بلند ترین رین فاریسٹ، بلند ترین سکائی ریسٹورنٹ، بلند ترین رولر کوسٹر رائیڈ جو رین فاریسٹ سے گزرے گی اوربلند ترین انفینٹی پول شامل ہیں۔

ٹائیگر سکائی ٹاور دبئی ایک ایسا منصوبہ ہے، جو اپنے جدید ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلک بوس عمارتوں کے تصور کو نئے انداز میں متعارف کرائے گا۔ یہ منصوبہ اور بہت سے دیگر منصوبوں نے مل کر ٹائیگر پراپرٹیز کو یواے ای ریئل سٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد  اور اعلیٰ مقام پر لا کھڑا کیا ہے ۔

پر کشش، پر تعیش اورمنفرد منصوبوں پر فوکس کے علاوہ، عامر نے سماجی اور ثقافتی منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کئی منصوبے شروع کیے جو سماجی اور ثقافتی انضمام کو بہتر بناتے ہیں۔ اس میں سکول، یونیورسٹیاں اور تفریحی سہولیات کی تعمیر شامل ہے، جو ان علاقوں کی مجموعی ترقی میں حصہ ڈالتی ہیں جہاں ٹائیگر پراپرٹیز کام کرتی ہے۔

عامر ولید الزعبی کی قائدانہ صلاحیت جدید سوچ، مستقل نوعیت کی ترقی، اور سماجی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔یہ ان کی صلاحیت اور بصیرت کا ہی نتیجہ ہے کہ ٹائیگر پراپرٹیز ہر مشکل مرحلے کو بآسانی پار کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کی رہنمائی میں ٹائیگر پراپرٹیز نے نہ صرف یو اے ای میں اپنا لوہا منوایا بلکہ ریئل سٹیٹ میں نئے معیارات قائم کیے ہیں۔ 

اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، عامر ولید الزعبی وسائل کا بہترین استعمال کرنے اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، اور لوگوں کی توقعات کو پورا اترا جا سکے۔  ٹائیگر سکائی ٹاور کا منصوبہ اس کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔

عامر کی کامیابی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے نہ صرف ٹائیگر پراپرٹیز بلکہ ٹائیگر گروپس کی دیگر کمپنیز بھی مستفید ہورہی ہیں۔ انہوں نے ٹائیگر گروپ کے کئی اہم فیصلوں میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

عامر ولید الزعبی اپنے والد کی طرح ایک حقیقی بصیرت والے لیڈر ہیں جو دوسرے قائدین کے لئے ایک اعلیٰ مثال ہیں۔ ان کا سرمایہ کاروں کے لیے ایک پائیدار کاروباری ماحول کو یقینی بنانے کا عزم واقعی قابل تعریف ہے۔

مزید :

بزنس -