دبنگ خان کا نیا روپ،مداحوں کے دلچسپ تبصرے

دبنگ خان کا نیا روپ،مداحوں کے دلچسپ تبصرے
دبنگ خان کا نیا روپ،مداحوں کے دلچسپ تبصرے
کیپشن: فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار سلمان خان جلد سکندر کے روپ میں نظر آئیں گے جو آئندہ برس ریلیز ہونے والی ایک بڑی فلم تصور کی جارہی ہے۔ 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے 3 جولائی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرکے مداحوں میں مزید کھلبلی مچادی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نئے لُک میں ایک پُرفضا مقام پر موجود ہیں۔ 

تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سلمان خان نے عنوان تحریر کیا ’گرین زون‘، جس کے بعد مداح بھی تصویر سے متعلق اندازے لگانے سے پیچھے نہ رہے۔ 

خیال رہے کہ 2014 کی بلاک بسٹر فلم کک کے بعد سے فلم سکندر ساجد نادیادوالا اور سلمان خان کا پہلا اشتراک ہوگا۔ 

مزید :

تفریح -