ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد انور کی پرفارما پروموشن کی درخواست مسترد

ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد انور کی پرفارما پروموشن کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد انور کی پرفارما پروموشن کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس شاہد وحید نے محمد انور کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انہیں 2010ء سے ترقی نہیں دی گئی ، محکمے کو متعدد درخواستیں دی گئیں مگر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،درخواست گزار کو پرفارما پروموشن دینے کا حکم دیا جائے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو ہائیکورٹ آنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -