ضیاء شاہد کی کتاب کی تقریب رونمائی

ضیاء شاہد کی کتاب کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں آج ساڑھے دس بجے صبح سی پی این ای کے صدر،دانشور اور تجزیہ نگار ضیاء شاہد کی تازہ تصنیف ’’قائداعظمؒ کی سوچ اور دوقومی نظریہ کے بجائے زبان اور نسل کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف سازش‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ مقررین میں سعید آسی، سہیل وڑائچ، بیگم بشریٰ رحمن اور ڈاکٹر محمد اجمل نیازی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔