احتساب عدالت، شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

احتساب عدالت، شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی ...
احتساب عدالت، شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کے ریمانڈ میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،نیب نے ملزم کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مشتاق چینی حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاﺅنٹس میں رقم منتقل کرتا رہا ہے،ملزم سے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ میں توسیع دی جائے،عدالت نے ملزم مشتاق چینی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روزتوسیع کردی اور مشتاق چینی کو 17 جون کو دوبارہ احتساب عدالت پیش کرنےکاحکم دیدیا۔