ساری توجہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے پر مرکوز ہے،بجٹ 9 جون کو پیش کریں گے : اسحاق ڈار

ساری توجہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے پر مرکوز ہے،بجٹ 9 جون کو پیش کریں گے : اسحاق ڈار
ساری توجہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے پر مرکوز ہے،بجٹ 9 جون کو پیش کریں گے : اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ساری توجہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے پر مرکوز کر رکھی ہے، 9 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کا کہا ہے کہ  معاشی بحالی کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں، چیلنجز ضرور ہیں مگر جلد قابو پا لیں گے۔ ہم دنیا کی 24 ویں معیشت تھے، 5 سال میں 47 ویں نمبر پر آ گئے۔ ساری توجہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے پر مرکوز ہے، بزنس کونسل کی تجاویز کو سراہا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نے آئندہ مالی سال کیلئے ایک ہزار ایک سو ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیلاب متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 359 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے،  توانائی کے 101 منصوبوں کیلئے 102 ارب کا ترقیاتی بجٹ جبکہ جام شورو میں 600 میگا واٹ کے 2 کول پراجیکٹس کیلئے 12 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق سکھی کناری پاور پراجیکٹ کیلئے 12.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہو گا، پانی کے 82 منصوبوں کیلئے 167 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔صحت کی 138 سکیموں کیلئے 20 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے 152 منصوبوں کیلئے 45 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز دی گئی ہے۔ 

مزید :

بجٹ -بزنس -