حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی،7 کی حالت بدستور تشویشناک

حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی،7 کی حالت بدستور ...
حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی،7 کی حالت بدستور تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔
ایم ایس سول ہسپتال کراچی ڈاکٹرخالد بخاری کے مطابق حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کے3 اور زخمی سول برنز وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے ہیں۔ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال میں 9 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرخالد بخاری کے مطابق جاں بحق دونوں افراد 100 فیصد تک جھلس چکے تھے۔چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پریٹ آباد واقعہ کے بعد شہر میں ایل پی جی کی دکانیں بند کرا دی گئیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کو این او سی لینا ہوگا، آبادی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ہائی ویز پر ایل پی جی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔