کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد  4 ہزار سے تجاوز کرگئی

کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد  4 ہزار سے تجاوز کرگئی
کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد  4 ہزار سے تجاوز کرگئی
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کووِڈ 19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال مریضوں کی تعداد  چار ہزار  تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ  اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں کیرالہ، مہاراشٹرا، تمل ناڈو اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ ان تمام اموات میں مریض پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق اگرچہ وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے اور بار بار شکل بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی کونسل برائے میڈیکل ریسرچ کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات عمومی طور پر ہلکے ہوتے ہیں۔ علامات میں بخار، کھانسی، گلے میں خراش، تھکن، سر درد، جسم درد، نزلہ اور بھوک میں کمی شامل ہیں، جو عام موسمی فلو سے مشابہت رکھتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ صورتحال ابھی قابو میں ہے، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔