حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، محکمہ آبپاشی نے خبردار کردیا

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، محکمہ آبپاشی نے خبردار کردیا
 حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ، محکمہ آبپاشی نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) بلوچستان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، محکمہ آبپاشی نے ڈیم میں مزید پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔حکومتی ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات تباہ ہوئے جبکہ دیگر حادثات میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ کے قریب قومی شاہراہ پرپل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، چمن، پشین، ہرنائی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی۔

دوسری جانب حب ڈیم میں بھی پانی کی سطح 301 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد واٹر بورڈ نے حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کردی۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کو حب ڈیم سے 8 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوگئی۔