بھارت کے خلاف کارروائی میں ایف 16 استعمال ہوئے یا نہیں؟ امریکہ بھی میدان میں آگیا

بھارت کے خلاف کارروائی میں ایف 16 استعمال ہوئے یا نہیں؟ امریکہ بھی میدان میں ...
بھارت کے خلاف کارروائی میں ایف 16 استعمال ہوئے یا نہیں؟ امریکہ بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران ایف 16 طیارے کے استعمال کے الزام کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے کے مطابق اگر پاکستان نے بھارت کے خلاف کارروائی میں ایف 16 طیارے استعمال کیے ہیں تو یہ ان طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔بھارت کی جانب سے بھرپور پراپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے کارروائی میں ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا تاہم پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ اس نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ان بھارتی طیاروں کو تباہ کیا جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے خلاف کارروائی کے دوران ایف 16 طیارے کے استعمال کے حوالے سے مزید شواہد کی ضرورت ہے۔ امریکہ جب عسکری سازوسامان فروخت کرتا ہے تو اس سلسلے میں کیے جانے والے معاہدوں میں کچھ پابندیاں بھی لاگو کی جاتی ہیں کہ اس ساز و سامان کو کس طرح اور کن حالات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔