اپوزیشن کو احتجاج کی سیاست چھوڑنی ہوگی ، چودھر ی سالک

اپوزیشن کو احتجاج کی سیاست چھوڑنی ہوگی ، چودھر ی سالک
اپوزیشن کو احتجاج کی سیاست چھوڑنی ہوگی ، چودھر ی سالک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ق لیگ کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ گالم گلوچ اب نہیں چلے  گی،اپوزیشن کو احتجاج کی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے  میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ساری باتیں مثبت تھیں اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے،ان تجاویز پر عملدرآمد کے لیے روڈ میپ تیار ہونا چاہیے۔

چودھری سالک کا کہنا تھا کہ چودھر ی  شجاعت نے ہمیشہ مفاہمت کے لیے بات کی ہے،احتجاج کریں یا ٹیبل پر بیٹھیں سب کچھ ملک کے لیے ہونا چاہیے،حکومت کو بھی چاہیےاپوزیشن کو ٹیبل پر بٹھائے اور  آن بورڈ کرے۔