رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرتگالی سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔
انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔