انڈے کا حلوہ بنانے کا آسان طریقہ

سورس: WIkimedia Commons
اجزاء:
انڈے – 4 عدد
چینی – ½ کپ
دودھ – 1 کپ
گھی – 3 کھانے کے چمچ
الائچی پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ
بادام، پستہ – 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
انڈے پھینٹ لیں اور اس میں چینی، دودھ، اور الائچی پاؤڈر شامل کریں۔
کڑاہی میں گھی گرم کرکے اس آمیزے کو پکائیں۔
مسلسل چمچ چلاتے رہیں جب تک آمیزہ گاڑھا نہ ہو جائے۔
بادام اور پستہ ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔