بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،یاسر گیلانی

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بعد ضروری ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں نہ صرف اضافہ کرے بلکہ عام آدمی کو بھی بھر پور ریلیف دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدیداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس کے ساتھ ملاقات میں کیا

منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔