الطاف حسین کی فوج سے ناراضگی اور تعریف کے پیچھے چھپے مقاصدسامنے آگئے

الطاف حسین کی فوج سے ناراضگی اور تعریف کے پیچھے چھپے مقاصدسامنے آگئے
الطاف حسین کی فوج سے ناراضگی اور تعریف کے پیچھے چھپے مقاصدسامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) الطاف حسین کی فوج سے ناراضگی اور تعریف کے پیچھے چھپے مقاصدسامنے آگئے ، یہ مقاصد سینئر تجزیہ نگار اورسابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹی سامنے لے آئے ۔
اُن کاکہناتھاکہ الطاف حسین نے جب بھی فوج کی تعریف کی تو ان کاایک ہی مقصد تھا کہ اگر فوج مارشل لاءلگاتی ہے تو متحدہ فوج کے ساتھ ہیں مگر شرط یہ ہے کہ فوج بھی ایم کیوایم کاساتھ دے، الطاف حسین کا کراچی میں فوج اور رینجرز کو آپریشن کیلئے بلانے کا مقصد طالبان کی صفائی کروانا تھامگر فوج جب کراچی گئی تو اس نے سیاست کھیلے بغیر صفائی شروع کردی جس کی وجہ سے الطاف حسین ناراض ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اب فوج اور ایم کیو ایم دونوں کا اعتماد کھوبیٹھے ہیں، تینوں سابق آرمی چیفس ضیاءالحق، اسلم بیگ اور پرویز مشرف نے ایم کیوا یم کو سپورٹ کیا، جب فوج کے جرنیل سیاست کھیلنے جاتے ہیں تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ کون ہے ،کون نہیں ہے، انہیں ہر کوئی قابل قبول ہوتا ہے، ایم کیوا یم کے تعلقات ہمیشہ سیاسی جرنیلوں کے ساتھ رہے ہیں جبکہ فوج کی قیادت سیاست کررہی تھی لیکن بعض غیرسیاسی جنرلز بھی آئے ، 92ءمیں جب ایم کیوا یم کے خلاف آپریشن ہوا توا س وقت بھی آصف نواز کی صورت میں ایک غیرسیاسی جنرل تھا اور آج بھی راحیل شریف ایسے ہی جنرل ہیں جن کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ، درمیان میں جنرل وحید کاکڑ اور جنرل جہانگیر کرامت نے سیاست سے مکمل دوری اختیار کیے رکھی ۔

مزید :

کراچی -