ڈپلیکس کالج آف کاسموٹولوجی کے تحت پہلی گریجویشن تقریب کا انعقاد

ڈپلیکس کالج آف کاسموٹولوجی کے تحت پہلی گریجویشن تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہور(پ ر)ڈپلیکس کالج آف کاسموٹولونے اپنے گریجویشن بیچ کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا، اس موقع پر ادارے سے فارغ التحصیل 150لڑکیوں کو اسناد سے نوازہ گیا۔ میک اپ انڈسٹری میں رہنما کی حیثیت رکھنے والے معروف بیوٹی اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈپلیکس نے اپنے صارفین کی ہر تقریب کو خصوصی بنانے کے لیے نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں بین الاقوامی طرز کے نہ صرف بیوٹی سیلونز قائم کیے بلکہ بین الاقوامی بیوٹی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ایک ادارہ بھی قائم کیا ہے جس میں پاکستان میں سب سے بہترین میک اپ آرٹسٹ، ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی تھراپسٹ تربیت فراہم کررہے ہیں۔ ڈپلیکس کالج آف کاسموٹولوجی کی جانب سے 150سے زائد لڑکیوں کے پہلے بیچ کے لیے گریجویشن تقریب کا اہتمام گزشتہ روز 30اپریل کو کیا گیا، یہ وہ 150بیوٹیشنز ہیں جنہوں نے پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈز کے تعاون سے اسکالر شپ پروگرام کے تحت بیوٹیشنز کے مختلف کورسز مفت مکمل کیے ۔ اس موقع پر ڈپلیکس گروپ آف کمپنیز کی فاونڈرمسرت مصباح کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بناناہمیشہ سے میرا مشن رہاہے ، ہمارے اس کورس کو کرانے کا مقصد بھی لڑکیوں کو ان کے راستے میں آنے والی مشکلات سے لڑنے کا حوصلہ اور اعتماد بحال کرنا ہے، ڈپلیکس کالج اور انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ہم غریب بستیوں کی خواتین کو فری بیوٹیشن کورسز کی سہولت فراہم کررہے ہیں، تاکہ وہ اپنے پاوں پرکھڑے ہوکرنہ صرف اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں، بلکہ ہم انہیں لاہور کے معروف سیلونز میں ملازمت دلوانے میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں، مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پہلے گریجویشن تقریب کا انعقاد کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔

مزید :

کامرس -