ہارون آباد: بااثر افراد کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، لڑکیوں کو تنگ کرنے کا مورد الزام ٹھہرا دیا

ہارون آباد: بااثر افراد کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، لڑکیوں کو تنگ کرنے کا ...
ہارون آباد: بااثر افراد کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد، لڑکیوں کو تنگ کرنے کا مورد الزام ٹھہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر (ویب ڈیسک) بلدیہ کالونی کے رہائشی بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد، برہنہ کرکے ویڈیو بناتے رہے تاجر کو برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو ملزمان نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق  تاجر اعجاز رضا نے تھانہ سٹی پولیس کو درخواست گزاری کہ میں تقریباً 15 روز قبل اپنے چچا کے گھر بلدیہ کالونی جارہا تھا کہ مجھے مبشر اقبال، معظم اقبال، ڈاکٹر مشتاق، ملک راشد اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مجھے پکڑلیا اور کہ تم ہمارے محلہ کی لڑکیوں کو تنگ کرتے ہو آج تمہیں اس کا مزہ چکھاتے ہیں اور مجھے پکڑ کر ایک مکان کی چھت پر لے گئے اور مجھے زبردستی برہنہ کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے مارنا شرو ع کردیا او رمیری ویڈیو بھی بناتے رہے۔ جب میرے چچا محمد شفیق اور محمد شبیر کو پتہ چلا تو وہ بھی موقع پر آگئے اور ان کی مسنت سماجت کرکے میری جان چھڑائی۔

ان افراد نے مجھے دھمکی دی کہ اگر ہمارے خلاف کارروائی کرائی تو جان سے ماردیں گے اور مجھے بلیک میل کرنے کے لیے مجھے برہنہ کرکے مارنے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی۔ پولیس تھانہ سٹی نے تاجر محمد اعجاز رضا کی درخواست پر زیر دفعہ 3555 اور 506 مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ انجمن تاجران نے ڈی پی او بہاولنگر سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی پرویز بھٹی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے ماررہے ہیں اور بہت جلد ملزمان قانون کے کٹھہرے مدیں ہوں گے۔