سوات میں تیز بارش، مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل

سوات میں تیز بارش، مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل
سوات میں تیز بارش، مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات اور گردو نواح میں رات گئے تیز بارش کے بعد مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
بارش کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات کی ہدایت پر ریسکیو کا عملہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنز پر الرٹ کردیا گیا ہے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق جوان مختلف علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف عمل ہیں اور ریسکیو کے عملہ نے 25 افراد کو بچا لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو کے عملے میں 6 میڈیکل ایمرجنسی اور 9 واٹر ریسکیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 9ریکوری ایمرجنسی اور ایک روڈ ایکسیڈنٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔