تبدیلی سرکار کی وجہ سے مہنگائی میں ہزار گناہ اضافہ ہوا، اشرف بھٹی

  تبدیلی سرکار کی وجہ سے مہنگائی میں ہزار گناہ اضافہ ہوا، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اب تو حکومتی ادارے ادارہ شماریات نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح طور پر بتا دیا ہے کہ تبدیلی سرکار کی وجہ سے مہنگائی میں ایک ہزار گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ غریب عوام جو کبھی کبھار ایک مرغی کا گوشت کھا لیا کرتے تھے مگر انہوں نے مرغی کے گوشت کو بھی چار سو روپے فی کلو سے اوپر پہنچا دیا ہے غریب جو کبھی گھروں میں دالیں بھی بنا لیا کرتے تھے وہ بھی ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔
 کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے سبزیاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔ اگر اسی طرح سے مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رہا تو پھر تبدیلی سرکار کے لوگوں کا عوام کے پاس جانے کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے وار دن بدن خوف پیدا کر رہے ہیں اسی لئے ہمیں چاہئے کہ اس عید پر ایسے لوگوں کا خیال کریں جو ہسپتالوں میں اس وائرس سے زندگی موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انسان کی خدمت میں ہی اللہ کی خوشنودی ہے ماہ رمضان میں ہم جتنا ہو سکے مستحق اور سفید پوش لوگوں کا خیال کریں تا کہ ان کی عید خوشیوں سے بھر جائے۔اگر اس سال عید تہوار کو سادگی سے منا کر گزارا کیا جائے اور لوگوں کی مدد کی جائے تو ہمارے اپنے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔