چاند رات،خواتین مہندی خریداری میں سب سے آگے

 چاند رات،خواتین مہندی خریداری میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹی رپورٹر)رمضان کے بعد عید کی خوشیاں قریب آتے ہی خواتین شاپنگ کے لیے نکل پڑیں اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے۔ ایسے میں ہر لڑکی کی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی سے اچھی مہندی لگانے کی کوشش کرے۔مہندی کے بغیر ہر لڑکی کی عید ادھوری ہوتی ہے اور ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر اس کے ہاتھوں میں سب سے خوبصورت مہندی لگے اور مہندی کا رنگ بھی زیادہ آئے۔اسی سلسلے میں ثناء امجد ملوانے جا رہی ہے آپ کو مہندی آرٹسٹ علی ملک سے جو ناصرف بہت خوبصورت مہندی لگاتے ہیں بلکہ یہ آپ کو گھر پر مہندی بنانے کا آسان طریقہ بھی بتائیں گے۔مہندی آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ آخری دنوں میں ہمارے پاس بہت رش ہوجاتا ہے اور ہم مہندی کے منفرد ڈیزائن پر کام کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ہم بالوں پر کلر وغیر کا کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس جتنے بھی کاریگر موجود ہیں وہ سب اسپیشل کورس کرچکے ہیں۔مہندی لگوانے کے لیے ایک آرٹسٹ کے پاس موجود لڑکی کا کہنا تھا کہ میں 12، 13 سال سے یہی سے مہندگی لگارہی ہوں جو بالکل نیچرل ہے جس کے کوئی بھی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتے جب کہ یہ ڈیزائن بھی اپنی مرضی کا لگاتے ہیں جو مجھے ہمیشہ پسند آتی ہے۔