شجاع آباد روڈ، بھانے کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی، ریسکیو آپریشن

شجاع آباد روڈ، بھانے کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی، ریسکیو آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)شیر شاہ انٹرچینج شجاع آباد روڈ پر بھانے کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔جبکہ دو زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
۔زخمی ہونے والوں میں علی اسلم اور محمد خالد کے نام شامل ہیں۔جبکہ ایک کو معمولی ہونے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ ملتان(وقائع نگار )انڈر پاس 100 فٹی روڈ کے قریب ایک عورت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ۔ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ روز خاتون ریلوے ٹریک کراس کر رہی تھی ۔اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے مذکورہ خاتون موقع پر جابحق ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔واضح رہے پولیس نے جابحق خاتون کو لواحقین کے حوالے گھر کردیا گیا ہے۔