ڈیرہ پولیس کا آپریشن، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کارروائی شروع

       ڈیرہ پولیس کا آپریشن، غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)پولیس پوسٹ پل 22 ہزارنے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کاروائی کرنے کے بعد کسٹم (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج پل 22 ہزار معہ ٹیم نے سمگل ہونے والی غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ انچارج پل 22 ہزار تصور عباس ASI نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔