زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے گاﺅں جیدو کے رہائشی محمد اسلام اور اس کے بھائی محمد اسحاق کے درمیان زمین کے معاملے پر عرصہ سے دشمنی چل رہی تھی۔ گزشتہ روز محمد اسحاق نے اپنے بھائی محمد اسلام کو بات چیت کے لیے گھر بلایا جہاں ان کی تلخ کلامی ہو گئی جس پر اسحاق نے چھریوں کے وار کر کے اپنے بھائی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -