بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 52ویں سالگرہ منائی

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 52ویں سالگرہ منائی
 بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 52ویں سالگرہ منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یو این پی ) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ جو کروڑوں دلوں پر راج کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے سالگرہ اپنے بہت خاص دوستوں کے ساتھ منائی، جن میں کرن جوہر، فرح خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا بھی شامل تھے۔سالگرہ کی یہ تقریب ان کی علی باغ والی رہائش گاہ پر منائی گئی،اس موقع پر ان کی بیوی گوری خان ، بیٹی سہانا اور بیٹا ابراہیم میزبانی کے لیے موجود رہے۔بالی ووڈ میں 1992 میں فلم دیوانہ سے قدم رکھنے والے شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنی 52 ویں سالگرہ منائی، وہ 1965 میں نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور اداکاری کے کیرئیر کا آغاز 1980 میں چھوٹی اسکرین سے کیا۔ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے، چک دے انڈیا، کل ہو نا ہو، کبھی خوشی کبھی غم، کبھی الوداع نہ کہنا، ویر زارا، اوم شانتی اوم، ڈان، رب نے بنادی جوڑی، بلو باربر، مائی نیم از خان، RA One، ڈان ٹو، جب تک ہے جاں اور رئیس جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -