”ویرات کوہلی نے تو۔۔۔“ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں واکی ٹاکی استعمال کرنے پر ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

”ویرات کوہلی نے تو۔۔۔“ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں واکی ٹاکی ...
”ویرات کوہلی نے تو۔۔۔“ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں واکی ٹاکی استعمال کرنے پر ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ کے دوران ویرات کوہلی کے واکی ٹاکی استعمال کرنے کو قانون کے مطابق قرار دیدیا ہے۔ ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران واکی ٹاکی استعمال کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
نجی ٹی وی جیو نیوز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے متعلقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ویرات کوہلی نے واکی ٹاکی استعمال کرنے سے پہلے موقع پر موجود آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر سے اجازت لی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ”ڈگ آﺅٹ اور ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کی سپورٹ کیلئے موجود شخص کے درمیان بات چیت کیلئے واکی ٹاکی استعمال کیا جا سکتا ہے۔“
ذرائع کا کہنا تھا کہ ”اس معاملے میں، ویرات کوہلی نے واکی ٹاکی استعمال کرنے کیلئے موقع پر موجود آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے افسر بیر سنگھ سے اجازت طلب کی تھی۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ جان کر آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے بلند ہو جائیں گے
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ کے دوران ویرات کوہلی کو واکی ٹاکی استعمال کرتے دیکھا گیا تو بھارتی میڈیا نے ہی اسے خلاف قانون قرار دیا۔ اگرچہ ڈریسنگ روم میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے تاہم آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سپورٹ عملے کو واکی ٹاکی استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

مزید :

کھیل -