کوہاٹ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

کوہاٹ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود PSPکی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر سرکل روخان زیب نے علاقہ توغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مقامی بلدیاتی نمائندوں،علاقہ عمائدین،ڈی آر سی اور پبلک لیزان کمیٹیوں کے ارکان ا ور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہیدیوسف حیات ،معززین علاقہ نے اپنے مسائل اور تجاویزڈی ایس پی کے سامنے رکھے ۔عوام نے علاقے میں پولیس گشت بڑھانے اور نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا جبکہ جرائم کے روک تھام کی غرض سے مقامی سطح پرا من کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز دی۔ڈی ایس پی صدر روخان زیب نے عوام کے مسائل حل کرنے اور تجاویز پر عملدرآمد کرنے کیلئے تھانہ محمد ریاض شہید کے ایس ایچ او کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی روخان زیب نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس عوام کے درمیان فاصلے مٹا کرعوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں اور عوام کسی بھی وقت اور کسی بھی مسئلے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ،منشیات ،قمار بازی اور دیگر معاشرتی جرائم کی تدارک کیلئے عمائدین علاقہ کا تعاون درکار ہے جس پر علاقہ مشران نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کھلی کچہری میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ محلوں کی سطح پر ناظمین کے تعاون سے امن کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس میں اچھی شہریت کے حامل اور محب قانون نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔