مولانا سمیع الحق جلسے میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے ، راستے بند ہونے پر واپس چلے گئے

مولانا سمیع الحق جلسے میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے ، راستے بند ہونے پر واپس چلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مولانا سمیع الحق گزشتہ روز نوشہرہ سے راولپنڈی تشریف لائے تھے اور جمعہ کی نماز کے بعد وہ ایک اور جلسے میں شرکت کیلئے گھر سے نکلے لیکن سڑکیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے وہ واپس گھر چلے گئے اور عصر سے مغرب کے درمیان ان پر چھرے سے نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ مولانا سمیع الحق کے ساتھ تین گارڈ ایک ڈرائیور اور گھریلو ملازم تھا لیکن تحقیقاتی ادارے اس پہلو پر غور کررہے ہیں کہ تینوں گارڈ بشمول ڈرائیور اور ذاتی ملازم کے عین اس وقت گھرسے کیوں غائب ہوگئے جبکہ مولانا سمیع الحق گھر پر اکیلے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے ساتھ موجود پانچوں افراد کا وقوعہ کے وقت گھر سے غائب ہونا ایک اہم کڑی ہے تاہم فی الحال ضروری شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی

مزید :

صفحہ اول -