حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،فواد چوہدری

حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،فواد چوہدری
حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے،فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان  آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں  کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے ،آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

فواد چوہدری کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ راو جنید اقبال نامی صارف نے کہا کہ اچھا جیسے تو ہمیں قیام پاکستان کا پتا ہی نہیں کہ کون کدھر تھا،کوئی نئی بات کریں یہ تاویلیں پرانی ہیں ۔

عادل جمال نامی صارف نے کہا کہ انکی اتری ہوئی شکلیں بتا رہی ہیںکہ یہ آزادی مارچ سے خوفزدہ ہیں اور تم کہ رہے ہو کہ آزادی مارچ ناکام ہو گیا ہے۔

سمیراخان نے کہا کہ اللہ پاک ا ن کو ہدایت دے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

مزید :

قومی -