رینجرز کی بدولت ہی آئیڈیاز نمائش، کرکٹ یونٹ کامیاب رہے، گورنر سندھ

رینجرز کی بدولت ہی آئیڈیاز نمائش، کرکٹ یونٹ کامیاب رہے، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)گورنر سندھ نے رینجرز کی 27 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جن عناصر کی وجہ سے کراچی کا امن تباہ ہوا، امید کرتاہوں انہیں پنپنے کا اب موقع نہیں ملے گا۔گزشتہ روزپاکستان رینجرز ٹریننگ سکول میں 27 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پاسنگ آؤٹ میں 966 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔ جوان یاد رکھیں کہ ایک قابل فخر ادارے کا حصہ بن رہے ہیں۔ امید ہے یہ جوان قوم کے معیار پر پورا اتریں گے۔گورنر سندھ نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز کی خدمات پورے پاکستان کے لیے ہیں۔ سندھ رینجرز کی کارکردگی صوبے میں امن کے طور پر نظر آرہی ہے۔ رینجرز کی کوشش کے باعث کراچی میں کئی اہم ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ آئیڈیاز نمائش اور کرکٹ میچز جس کا ثبوت ہیں۔ سندھ رینجرز کی کوششوں اور محنت کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔