مسجد الحرام میں 12سال  سے کم عمر بچوں کا داخلہ بند

      مسجد الحرام میں 12سال  سے کم عمر بچوں کا داخلہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ریاض (آئی این پی) سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔
مسجد الحرام

مزید :

صفحہ اول -