زخمی کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے بابراعظم کے والد کا بڑا اعلان 

زخمی کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے بابراعظم کے والد کا بڑا اعلان 
زخمی کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے بابراعظم کے والد کا بڑا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے ٹریننگ کیمپ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کردی۔
جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے لکھا کہ وہ بغیر کسی تمہیدکے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کردیں۔اعظم صدیقی نے پیشکش کی کہ اگر یہ ممکن نہیں تو بابرکی بھارت سے میچ کی فیس سے بل ادا کردیا جائے، کیونکہ جس کو پاکستان کا اسٹار لگا ہو اور وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بے بس ہونا لکھا جائے گا۔

مزید :

کھیل -