سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے معاوضے میں اضافے کا حکم 

سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے معاوضے میں اضافے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس کے فیصلے میں سانحہ کے دوران جاں بحق ہونیوالے افراد کے معاوضوں میں اضافے کا حکم دیدیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں مری میں غیر قانونی تعمیرات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے علاوہ سیوریج اور پانی کیساتھ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنانے کا بھی حکم دیا، عدالت نے مری میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پارکنگ سلاٹس مری سے باہر بنانے کی ہدایت کی، منگل کے روز عدالت نے مختصرا محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مری سے تمام غیر قانونی تجاوزات فی الفور ختم کی جائیں، ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے، سانحہ مری میں معطل کئے جانیوالے بعض افسران کا سانحہ مری سے تعلق نہیں بنتا لہٰذاان کا کیس دوبارہ سْنا جائے،رضوان الٰہی ایڈووکیٹ اور بابرہ مختار ایڈووکیٹ کے علاوہ جماعت اسلامی مری کی جانب سے آئین کی آرٹیکل199کے تحت حکومت پنجاب،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر،مری پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری، راولپنڈی کی ضلعی اور مری کی تحصیل انتظامیہ کے علاوہ وزارت سیا حت کو فریق بناتے ہوئے 2الگ الگ پٹیشن دائر کی گئی تھیں جبکہ عدالت نے 24 سماعتوں کے بعد 7 مئی کوسانحہ مری کا فیصلہ محفوظ کیا،پٹیشنوں پرتفصیلی فیصلہ 7 نومبر کو جاری کیا جائیگا۔ 
سانحہ مری کیس

مزید :

صفحہ آخر -