بھارت کی بنگلہ دیش سے جیت سے پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں 

بھارت کی بنگلہ دیش سے جیت سے پاکستان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( محمد عدیل طاہر)بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش سے میچ جیت کر پاکستان کے لئے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی کو مزید مشکل کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز نیدرلینڈز کے ہاتھوں زمبابوے کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے اگلے مرحلے تک رسائی کچھ آسان ہوتے نظر آرہی تھی لیکن بنگلہ دیش کے بھارت سے جیتتا میچ ہارنے کے بعد اب پاکستان کے گروپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اس وقت سیمی فائنل تک رسائی کے لئے فیورٹ ہیں بھارت کے چھ پوائنٹس ہوچکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ پوائنٹس ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم اگر اپنے دونوں میچ افریقہ اور بنگلہ دیش سے جیت بھی جاتا ہے تو اس کے لئے بھارت اور جنوبی افریقہ کو اپنے میچ ہر صورت بڑے مارجن سے ہارنے کی ضرورت ہے اسی طرح شاہینز کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوسکتی ہے لیکن ایسا ہوتا ناممکن ہی نظر آرہا ہے کوئی معجزہ ہوجائے تو ایسا ممکن ہے۔